اشتہار

کیا ٹویٹر نے’ اسنیپ چیٹ‘ کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اسنیپ چیٹ کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویڈیو فیچر میں تبدیلی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے موبائل ایپلیکشن اسنیب چیٹ کی طرز پر ویڈیو فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف مختصر دورانیہ کی ویڈیو شیئر کرسکے گا۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ٹویٹر انتظامیہ اسنیپ چیٹ کی طرح ویڈیو سیشن میں تبدیلیاں کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ کسی بھی صارف کی ویڈیو کوئی دوسرا نہ شیئر کرسکے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ٹویٹر کا اکاؤنٹ ویریفائی سہولت فی الوقت بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ صارفین اپنے آئی ڈیز پر مختصر دورانیے کی ویڈیو  براہ راست بنا کر شیئر کرتے ہیں جس کے ساتھ وہ اپنی خواہش کے مطابق ٹیکسٹ بھی لکھتے ہیں ایسا کرنے کی صورت میں ویڈیو چوری ہونے کا اندیشہ بہت کم ہوتا ہے۔

اسنیپ چیٹ کے پاس یہ منفرد اعزاز ہے کہ وہاں پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کسی صورت کو ئی دوسرا صارف چوری نہیں کرسکتا پھر بھی اگر کوئی کوشش کرے تو پہلے شخص کے پاس اُس کا میسج آجاتا ہے جس کی بنیاد پر وہ ویڈیو کو رپورٹ کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ٹویٹر انتظامیہ نے بلوم برگ میں شائع ہونے والی رپورٹ پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مستقبل قریب میں جو بھی اقدامات کیے جائیں گے اُس سے باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا انکشاف

خیال رہے کہ  ٹویٹر نے گزشتہ برس اپنے ویڈیو فیچر میں تبدیلی کی تھی جس کے بعد صارفین 30 سیکنڈ کے بجائے 2 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو شیئر کرسکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں