پنجگور: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے تسپ میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےکر تفتیش کا آغاز کردیا تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
سوات: آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کےعلاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں ایک افسر سمیت گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 21 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر پرفائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔