اشتہار

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا،آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کونہیں دباسکتا، انشااللہ مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہدکامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کونہیں دباسکتا، قابض بھارتی افواج کشمیریوں کوان کےحق سےمحروم نہیں رکھ سکتی۔

- Advertisement -

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حقوق کیلئےعالمی برادری کی توجہ کے منتظرہیں، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ انشااللہ مشکلات کےباوجودکشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوگی۔


 مزید پڑھیں : آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے


یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے۔

پاکستان اورآزاد کشمیر کوملانے والےکوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، آج کے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوے سے ہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں