جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی کنگز کے شائقین گھر بیٹھے ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا  ہے، شائقین اب گھر بیٹھے باآسانی ٹی شرٹ حاصل کرسکیں گے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہے، دعا کریں ہم بھی فائنل میں پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی ایل سیزن تھری شروع ہونے میں کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور اس عظیم الشان ایونٹ کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اسی سلسلے میں  کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے،  جس کے تحت کراچی کنگز کے شائقین ٹی سی ایس کے ذریعے  آن لائن ٹی شرٹس اوردیگر چیزیں حاصل کرسکیں گے۔

- Advertisement -

 کراچی کنگز اور ٹی سی ایس کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹی سی ایس کے سی ای او اور صدر ایم اے منان موجود تھے۔ معاہدے کی تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور دیگر اسٹارز کی بھی شرکت کی۔

اس حوالے سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگزکاحصہ بننے پرٹی ایس اورایم اے منان کوخوش آمدید، yayvo.comسےشائقین کراچی کنگز کی مرچنڈائز  ٹی شرٹس اور دیگر اشیا با آسانی حاصل کرسکیں گے۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مقبولیت کے لیے مرچنڈائزنگ اورمارکیٹنگ  بے پناہ اہمیت کی حامل ہے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا دعا ہے کراچی میں پی ایس ایل کافائنل کراچی کنگز کھیلے،  ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی کنگز کی ٹی شرٹس کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ تھی۔

 کراچی کنگز کے مالک  سلمان اقبال نے یہ بھی کہا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے‘ کراچی کنگز اچھی کارکردگی دکھانے کی  بھرپورکوشش کرے گی۔

کراچی کنگز کی ٹی شرٹس شائقین کو گھر بیٹھے ملے گی

صدر اور سی ای او ٹی سی ایس ایم اےمنان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کو کرکٹ سے دور نہیں کیاجاسکتا ، کراچی کنگز کی ٹی شرٹس ہماری ویب سائٹ yayvo.com پر دستیاب ہوں گی، کراچی کنگز کی ٹی شرٹس گھربیٹھے2گھنٹے میں مل جائے گی، کرکٹ دیکھئے چیزیں خریدیں اور لطف اندوز ہوں۔

اس موقع پر ایم اے منان نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم نے کہا کہ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پہلے سے زیادہ اچھی اوربہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں