اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آرمی چیف نے7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف نے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، سنگین واقعات میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی،پانچ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سات دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت کی توثیق کردی ہے.

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے مجرمان دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، یہ دہشت گردمختلف وارداتوں میں85افراد کے قتل اور109کو زخمی کرنے کا باعث بنے تھے۔

اس کے علاوہ5دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے عمرقید کی بھی سزا دی، سزائے موت کے مجرموں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کو بھی نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سزائے موت پانےوالے دہشت گردوں میں اطلس خان، یوسف، فرحان، خالےگل، نذرمون، نیک مائیل خان اور اکبرعلی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتیں7جنوری2015کو قائم کی گئیں تھیں۔

فوجی عدالتوں کی توسیع کا معاملہ تاخیر کا بھی شکار ہوا، آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی پر فوجی عدالتوں میں مارچ2017سے مارچ2019تک توسیع کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سےسزا پانے والے56دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے، آپریشن ردالفساد کےآغاز سے اب تک43دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں