جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سینیٹ کے لیے چار نئے لوگوں کے ناموں کے انتخاب پراتفاق ہوگیا ہے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ کے لیے دونوں جانب سے جمع کرائے گئے امیدواروں میں سے چار نئے ناموں کا انتخاب کیا جائے گا.

ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے گھر واقع پی آئی بی میں اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کنورنوید، عامرخان، خالدمقبول اور وسیم اختر آئے تھے جن سے گفتگو کے دوران 7 فروری کے فیصلے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت پچھلے امیدواروں کے بجائے چار نئے امیدواروں کا انتخاب ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ 7 فروری کے فیصلے کے تحت نسرین جلیل، فروغ نسیم، امین الحق، شبیر قائم خانی، عامر خان اور کامران ٹیسوری کے بجائے چار نئے نام سامنے لانے کے لیے مل کر بیٹھیں گے اور مل جل کر کوئی نہ کوئی فیصلہ کرلیں گے وگرنہ اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے اگر سینیٹ کے نشست سے دستبردار بھی ہونا پڑجائے تو کوئی بات نہیں.

- Advertisement -

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اختلاف کا پہلو 5 فروری کو سامنے آیا لیکن تکلیف کی بات یہ ہے کہ یہ بات میڈیا میں آ گئی حالانکہ اسی دن کامران ٹیسوری نے مجھے سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا بلینک چیک دے دیا اور فیصلہ میری صوابدید پر چھوڑ دیا تھا یعنی مسئلہ ٹیسوری کا نہ تھا.

انہوں نے اعلان کیا کہ کل پی آئی بی میں کے ایم سی اسٹیڈیم میں کارکنان کے جنرل اسمبلی کا اجلاس 3 بجے ہوگا جہاں اس حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی اور ساتھ ہی الیکشن سیل کے ذمہ داران دونوں جانب سے جمع کرائے گئے 17 امیدواروں میں سے چار نئے نام منتخب کرلیں گے.


ساری زندگی کنوینرنہیں بنوں گا: عامرخان آبدیدہ ہوگئے


ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کل اسکروٹنی کا دن بھی ہے چنانچہ اس سے قبل ہم چار نئے نام منتخب کرلیں گے اور بقیہ لوگ اپنے فارم واپس لے لیں گے لیکن یہ چاروں نام نئے نام ہوں گے جب کہ رابطہ کمیٹی کی اس بات سے بھی متفق ہوں کہ ایسا اجلاس ہونا چاہئے جس کی سربراہی رابطہ کمیٹی کے سربراہ کو کرنی چاہئے.

خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں واقع عارضی دفتر کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط کو واپس لینے کا بھی اعلان کیا جس کے بعد اراکین رابطہ کمیٹی فاروق ستار کے پاس پی آئی بی پہنطے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں