جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاک سعودی مشترکہ بحری مشقوں کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کی سعودی عرب میں جاری مشترکہ بحری مشق ’نسیم البحر‘ کا ہاربر فیز اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری بحری مشق ‘ نسیم البحر کا ہاربر فیز متعد آپریشنل سرگرمیوں اور مشترکہ مشقوں پر مشتمل تھا ‘ جس میں دونوں ممالک کی بحریہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاربر فیز کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے سی فیز کے دوران ہونے والی مشترکہ آپریشنز کی پلاننگ بھی کی ۔پاکستان نیوی کے مشن کمانڈر اور سعودی بحری افواج کی جانب سے مشقوں کے ڈائریکٹرنے ہاربر فیز کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کے مقاصد میں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا‘ بحری قذاقی کی روک تھام‘ اینٹی ائیر‘ اینٹی سرفیس ‘مائن وارفئیر اور فضائی آپریشنز کی مشقیں شامل ہیں ۔

مشقوں کا دوسری مرحلہ ’سہ فیز ‘ کے عنوان سے آج سے شروع ہوگیا ہے۔

سعودی بحری افواج اور پاک بحریہ کے مابین منعقد کی جانے والی مشقیں بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر دور رس نتائج مرتب کریں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر پاک بحریہ کے جنگی یونٹ نے آپریشنل مشقوں میں افرادی قوت اورسازوسامان کی ایک سے دوسرے جہاز پرمنتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اورسرچ اینڈ سیرز کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا‘ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں