کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کرکے انہیں کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ڈی جی رینجرز سے ہونے والی اہم ملاقات میں پی ایس ایل تھری کے انعقاد اور کراچی میں ہونے والے فائنل کے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کراچی کنگز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی سرگرمیاں سال بھر چلتی رہنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے جو ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔
ڈی جی رینجرز نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کوششوں کو بھی سراہا، ملاقات میں سی ای او سلمان اقبال نے ڈی جی رینجرزسندھ کو کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔
مزید پڑھیں: سلمان اقبال کی آصف زرداری سے ملاقات، ٹی شرٹ پیش کی
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔