راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی مورچے کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں دشمن کے 5 فوجی جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرل پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے منہ توڑ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تتہ پانی سیکٹر پر واقعہ بھارتی چیک پوسٹ اڑا دی گئی جس کے نتیجے 5 فوجی بھارت ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارتی فوج کے مورچے کو تباہ کیا گیا، آئندہ بھی معصوم شہریوں پر ہونے والی بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آج شام میں اسکول وین پر حملہ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹ کو اڑایا۔
Indian Army post on LOC targeting innocent citizens destroyed by Pak Army troops in Tatta Pani (Hot Spring) sector. Five Indian soldiers killed, many injured. Indian terrorism against innocent citizens shall be responded befittingly. pic.twitter.com/MHWv4Xc97n
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 15, 2018
واضح رہے کہ آج شام بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر لائن آف کنٹرل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شہید ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2017 میں 1881، سال 2016 میں 382، 2014 اور 2015 میں 563 بار لائن آف کنٹرل پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز سے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا سبب فائرنگ کا جاری ہے ‘ گزشتہ ماہ جنوری میں متعدد بار شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنا یا گیا جس میں شہادتیں ہوئیں جبکہ متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔