جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دبئی: گاڑی میں آمد و رفت کا کرایہ مانگنے پر خاتون نے طلاق لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی رہائشی خاتون نے بے روزگار شوہر سے طلاق لے لی، لڑکی کا کہنا ہے کہ اُن کے خاوند کسی بھی جگہ چھوڑنے کے 100 درہم طلب کرتے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون برسرِ روزگار ہیں اور وہ گھر کے بلز وغیرہ کی ادائیگی بھی خود کرتی ہیں جبکہ اُن کے شوہر طویل عرصے سے بے روزگار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے پاس آمد و رفت کے لیے اپنی گاڑی نہیں ہے اس لیے وہ جب گھر سے باہر نکلتی ہیں تو شوہر کو اپنے ہمراہ لے جاتی ہیں تاکہ ان کا سفر آسانی سے گزر سکے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر اپنی گاڑی میں ساتھ لے جانے کا کرایہ طلب کرتے ہیں جیسے کوئی ٹیکسی ڈرائیور ہوں، اس لیے کسی بھی جگہ جانے کا منع نہیں کرتے مگر ہر مقام کا تقریبا 100 درہم کرایہ طلب کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو روزانہ چار سے پانچ جگہ جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اُن کے ٹرانسپورٹ کی مد میں 500 درہم خرچ ہوتے ہیں، انہوں نے اپنی دوست سے مشورے کے بعد رشتہ ختم کرنے طلاق کا مطالبہ کیا۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گاڑی میں آنے جانے کا کافی زیادہ کرایہ ادا کر کے عاجز آچکی ہیں جس کی وجہ سے اتنا بڑا اقدام اٹھایا، گزشتہ ماہ میں نے کرایہ مانگنے پر شوہر سے طلاق لی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں