اشتہار

نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے.

تفصیلات کے انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اداروں سے تصادم ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں‌ کو جمہوریت کو نیچا دکھانے سے گریز کرنا چاہیے.

آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا. البتہ ہم جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے.

- Advertisement -

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عدالتی فیصلے پر کہنا تھا کہ ن لیگ نے فرد واحد کے لئے قانون بدلا، ایسے قانون سازی نہیں ہوتی. یہ صرف مفادات کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، تو ن لیگ نے قانون بدل دیا، ن لیگ نے عدالت سے محاذ آرائی کا راستہ اختیارکیا، نواز شریف نے سسٹم کو مذاق بنایا ہوا ہے.

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے خبردار کیا کہ نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے، بہتر ہے محاذ آرائی کا راستہ اختیار نہ کیا جائے.

انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آج انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017 کی شق 203 میں ترمیم کالعدم قرار دے دی، جس کے بعد سابق وزیراعظم پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار پائے.عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا، 28 جولائی کے بعد نوازشریف کے کیے گئے فیصلے کالعدم تصور کیے جائیں.

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف سینیٹ انتخابات بلکہ پوری ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں