اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں بھی نواز ہوں ،ہر محب وطن پاکستانی یہی کہے گا۔
تفصیلات کے مطابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا میں بھی نواز ہوں ،ہر محب وطن پاکستانی یہی کہے گا۔
میں بھی نواز ہوں ۔۔۔۔ اب ہر محب وطن پاکستانی یہی کہے گا ۔۔۔۔ pic.twitter.com/I8o15gh2YM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 22, 2018
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن انشاءالّلہ آپ ہی جیتیں گے۔
۲۰۱۸ کا الیکشن انشاءالّلہ آپ ہی جیتیں گے 🐅🐅🐅 pic.twitter.com/IrQLGVtZAt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 22, 2018
یاد رہے اس سے قبل بھی ناہل وزیر اعظم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ شیرو۔ گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔ یاد رکھنا، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے!
مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال کیا تھا کہ کیا اس فیصلے کے بعد پارٹی نواز شریف کولیڈرمانناچھوڑدےگی؟ فیصلے نےنواز شریف کے بیانیے کو تقویت دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، عقلمندوں کی عقل پر حیرانی ہے، اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکہ دینا ؟