تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

پی ایس ایل: جانیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی خصوصیات

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج شام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے‘ یہ اسٹیڈیم متحدہ عرب امارات میں موجود تین میدانوں میں سے ایک ہے۔

پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب سے قبل ہم آپ کو بتاتے ہیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جو شاید آپ کو نہ معلوم ہوں۔

پچیس ہزار سے زائد تماشیوں کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم کی خا ص بات اس کا فلڈ لائٹ سسٹم ہے جو کہ ساری دنیا سے منفرد ہے۔ یہاں بڑے ٹاورز کے بجائے اسٹیڈیم کی چھت پر دائرے کی شکل میں لائٹس لگائی گئی ہیں جس کے سبب سایہ نہیں بنتا اور کھلاڑیوں کو مشکلات پیش نہیں آتی۔ اس دائرے کا نام رنگ آف فائر ہے۔

اس اسٹیڈیم کا سابقہ نام دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم رکھا گیا‘ پاکستان کرکٹ ٹیم اس میدان کی باقاعدہ کرایے دار ہے ‘ اور سیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان میں ہونے والے عالمی میچز یہاں منتقل کردیے گئے تھے۔

اپریل22‘ 2009 میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے چھ وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو کہ اس میدان میں سب سے زیادہ وکٹیں لینےکا ریکارڈ ہے اور آج بھی قائم ہے۔

اس میدان میں ون ڈے میچز میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کیا ہےجو کہ 355 رنز ہے جبکہ سب سے کم یعنی 131 رنز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف اسکور کیے تھے ۔

ٹی ٹوئنٹی میں اس میدان کا سب سے بڑا اسکور یعنی 211 رنز پاکستان کے خلاف سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر کیا ہے جبکہ اتنے ہی رنز آئر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں ک نقصان پر بنائے تھے۔اسی میدان میں آئرلینڈ نے افغانستان کو کم ترین یعنی 71 رنز ٹارگٹ دیا تھا۔

پی ایس ایل کا انعقاد اپنے پہلے سیزن سے متحدہ عرب امارات میں ہورہاہے اور اسی وجہ سے اس میدان نے ایک دم سے بین الاقوامی اہمیت حاصل کرلی ہے۔ آج شام اسی میدان میں سیزن تھری کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں پاکستان کے مایہ ناز فنکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -