تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے اسحاق ڈار، تبسم اسحاق ڈار اور علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں۔

گواہ انعام الحق نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار، تبسم اسحاق اورعلی ڈار نے لاہور میں 2،2 کنال کے 3 پلاٹ خریدے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک پلاٹ کی قیمت 23 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ پلاٹوں کی قیمت 2004 سے 2009 کے دوران ادا کی گئی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پرنیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ گواہ کی طبعیت خراب تھی لیکن اب وہ بہترہے لیکن اس کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہ کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا۔


اثاثہ جات ریفرنس : جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا بیان ریکارڈ


یاد رہے کہ 12 فروری کو پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بیان قلمبند کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -