اشتہار

الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے: چیف الیکشن کمشنر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی عملے کے لیے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں سردار محمد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے تمام اقدامات اٹھانے کا پابند ہے جو شفاف انتخابات کے لیے لازم ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخابی عملے کی ٹریننگ لازم ہے۔

- Advertisement -

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 9 لاکھ انتخابی عملے کی تربیت دی جائے گی۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی عملے کے لیے تربیتی مواد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 12 کے تحت پولنگ عملے کی ٹریننگ لازم ہے۔ افسران نے حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں