اشتہار

دبئی: دس لاکھ درہم ماہانہ تنخواہ، ملازمت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مملکت میں دس لاکھ درہم تنخواہ کی ملازمت کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دبئی کے نائب صدر اور وزیراعظم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ’سال 2018 میں مملکت کے لیے امید سازوں کو ملازمتیں دی جائیں گی جس کے لیے امیدوار کا عرب شہریت کا حامل ہونا ضروری ہے‘۔

المکتوم کے مطابق ’امیدوار کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں مگر اُس کے پاس سماجی خدمت کے میدان میں کام کرنے کا تجربہ اور مثبت سوچ کے ساتھ انسانیت کا جذبہ رکھنا زیادہ ضروری ہے‘۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ اسامی کا اعلان دبئی کے سربراہ کی جانب سے ’امید ساز‘ منصوبے کے تحت کیا گیا، شیخ المکتوم نے گزشتہ برس مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ لوگوں کو ‘امید ساز شخصیت‘ کا خطاب بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: دبئی، محکمہ بلدیات میں ملازمتوں کے مواقع

یہ بھی پڑھیں: دبئی، ملازمین کو بہترین تنخواہ اور پُرکشش مراعات دینے والا شہر

چونکہ دبئی کے سربراہ خود بھی سماجی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اس لیے انہوں نے گزشتہ برس پانچ لوگوں کو منتخب کر کے فی کس دس لاکھ درہم کی انعامی رقم اور تاج بھی پیش کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امید سازوں کے لیے ہونے والے مقابلوں میں 22 ممالک کے 65 ہزار امیدواران میدان میں اترے تھے جنہوں نے اپنی فلاحی خدمات کی تفصیل منتظمین کو پیش کی تھی جس کے بعد جیتنے والے پانچ افراد کو 50 لاکھ درہم تقسیم کیےگئے تھے۔

امید ساز کیا ہے؟

عرب میڈیا کے مطابق وہ شخص جو سماجی اور فلاحی میدان میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دے اور بلا تفریق تمام ہی انسانیت کی خدمت کرے اُسے دبئی کے سربراہ مستقبل کے لیے اچھی امید قرار دیتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں