جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شعیب شیخ کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ناکہ بندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے راستوں پر ناکے لگالیے ہیں‘ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم اسپیشل بنچ نے شیعب شیخ کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم سندھ ہائی کورٹ پہنچ چکی ہے اور انہوں نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی گاڑی کو بھی گھیر لیا ہے‘ شعیب شیخ کے وکیل کا موقف ہے کہ عدالت نے گرفتاری کا حکم نہیں دیا ہے‘ اس لیے انہیں حراست میں نہیں لیا جاسکتا۔

دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عدالت نے بریت کا حکم کالعدم قرار دیا ہے اس لیے انہیں حراست میں لیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرلی ہے۔

شعیب شیخ سمیت تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ واپس

گرفتاری سے بچنے کے لیے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ ایک بار پھر واپس کمرہ عدالت میں چلے گئے ہیں جبکہ ان کے وکیل معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری ازخود نوٹس کیس میں شعیب شیخ اور سمیع ابراہیم کی یقین دہانی پرملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی جائے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کو فوری طور پرکیس کی سماعت کرنے کے لیے اسپیشل بینچ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا تھا جس کے لیے انہوں نے خصوصی ہدایت کی کہ اسپیشل بینچ دن رات کام کرکے 15 دن میں کیس کا فیصلہ کرے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں