تازہ ترین

ایم کیو ایم اختلافات: الیکشن کمیشن میں کنوینرشپ سے متعلق سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق درخواستوں پر کل سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستارکو منگل کو طلب کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میں اختلافات اور دھڑے بندی جوں‌ کی توں قائم ہے. اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں‌ پہنچ گیا ہے.

ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ کی جانب سے کنوینر شپ اور اختیارات کے تعین کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن کی سماعت کل ہوگی. الیکشن کمیشن نے دونوں دعوے داروں کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے.

ذرایع کے مطابق ایم کیو ایم میں‌ مصالحت کی کوششیں‌ ابھی جاری ہیں. اسلام آباد میں آج دونوں گروپوں کے درمیان مذاکراتی اجلاس متوقع ہے، جس میں‌ اختلافات کو حل کرنے کی پھر کوشش کی جائے گی.

یادر رہے کہ فاروق ستار اور کامران ٹیسوری سمیت دیگر رہنما اسلام آباد میں موجود ہیں.

الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا، قبول کریں گے: کامران ٹیسوری

قبل ازیں اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے رہنما کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ الیکشن کمیشن میرٹ پرفیصلہ کرے گا.

ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والے بھی ہمارے ساتھی ہیں، آخری وقت تک کوشش ہے کہ معاملات حل ہو جائیں، البتہ الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا، وہ ہم قبول کریں گے.

ان کا کہنا تھاکہ گذشتہ روز بہادر آباد میں‌ ہونے والی ملاقاتوں میں‌ کچھ غلط فہمیاں دورہوئی ہیں، فاروق ستارکی پوری کوشش ہے کہ پارٹی تقسیم نہ ہو، پارٹی کی تقسیم سے کارکنوں پربرے اثرات مرتب ہوں گے.


بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہے لیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی، فاروق ستار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -