اشتہار

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون وزیر کا تقرر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو نائب وزیر مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان کی جانب سے ڈاکٹر تماضر بن یوسف الرماح کونائب وزیر برائے محنت اور سماجی امور مقرر کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ، تماضر بن یوسف سعودی تاریخ میں بننےوالی پہلی خاتون وزیر ہیں جن کی تقرری روشن خیال سعودی عرب کی جانب سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے جن میں ایک نیا اضافہ وزارت محنت اور سماجی امور کے لیے ایک خاتون کا انتخاب بھی شامل ہےجو کہ روایت پسند سعودی عرب میں خال خال ہی ہوتاہے۔

- Advertisement -

مانچسٹر یونی ورسٹی کے میڈیکل وہیومن سائنس کالج سے ریڈیالوجی ومیڈیکل انجینیرنگ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر تماضر بنت الرماح اس سے قبل سیکرٹری لیبر و سماجی امور کے عہدے پر تعینات تھیں جہاں ان کی خدمات دیکھتے ہوئے نائب وزیر کا عہدہ دیا گیا ، وہ سیکرٹری سے نائب وزیر کے عہدے پر ترقی پانے والی دوسری خاتون ہیں۔


 یہ خبر پڑھیں : سعودی خاتون کی موجیں، بارش کے پانی میں سرفنگ


سعودی عرب کے نوجوان ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت روایت پسند سعودی عرب خود انحصاری پر عمل پیرا ہے اور جہاں خواتین کو خصوصی مراعات اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جس کی تازہ مثال نائب وزیر کے عہدے پر ایک تعلیم یافتہ خاتون کی تقرری ہے.

سعودی خواتین ملک کی ترقی میں کس طرح اپنا کردار نبھا رہی ہیں اس کے لیے پہلی باکسنگ چیمپئن خاتون باکسر دُنی محمد الغامدی ، ٹور گائیڈ مریم الحربی ، تھیٹر اداکارہ نجت مفتاح اور پٹرول اسٹیشن انچارج مرفت بخاری کی کامیاب مثالیں موجود ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں