12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سوناکشی سنہا نے سلمان خان کو ’لاپرواہ ‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کو لاپرواہ شخص قرار دے دیا۔

اداکارہ سوناکسی سنہا نے کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ 2010 میں فلم دبنگ سے کیا جس کے بعد انہوں نے ان کے ساتھ دبنگ 2 اور دبنگ 3 میں بھی مرکزی کردار نبھایا۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں 36 سالہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ سلمان کے مزاح میں بھرپور تضاد ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں وہ لاپرواہ ہیں وہیں کام کے معاملے میں نہایت ہی پرعزم اور پابند ہیں جو کہ بڑی عجیب سی بات ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں اس کی وضاحت کیسے کروں کیونکہ جیسا میں نے انہیں دیکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ اس کا کیا ہوگا، اس کا کیا ہوگا؟ مجھے آج سائیکل کرکے جانا ہے، میں آج لیٹ ہوجاؤں گا، میں جلدی سیٹ پر آؤں گا، میں آج لیٹ کھانا کھاؤں گا تو انہیں ان چیزوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہتا ہے۔ لیکن کام کے معاملے میں وہ نہایت ہی پرعزم ہیں جو حیران کن ہے۔

سوناکشی نے سلمان خان کے حوالے سے مزید کہا کہ ان میں یہ صلاحیت ہے اور وہ طریقے جانتے ہیں کہ آڈینس ان سے جڑے رہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ دا ڈائمنڈ بازار میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی تھے جبکہ فلم یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں