اشتہار

نیب نے بدعنوان عناصر سے اب تک289ارب وصول کیے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے289ارب وصول کیے ہیں۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں نیب کے افسران سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے اور ہم اس کے لیے زیروٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے، سرکاری ملازم فرائض نبھانے میں اثرو رسوخ استعمال نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پاکستان سے کرپشن صاف کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی ملک سے کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو اب نیب کے کام میں تبدیلی اور احتساب ہوتا نظر آئے گا، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، نیب ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کے تعمیری بجٹ کی انکوائری کرائی جائے گی۔


مزید پڑھیں: نیب میں کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا، جسٹس (ر) جاوید اقبال


ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، بد عنوان افسران کی نیب میں کوئی جگہ نہیں ہے، نیب افسران دیانت داری سے کام کریں تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں