جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ُُٰپی ایس ایل 2018 ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : پاکستان سپر لیگ دبئی سے شارجہ پہنچ گئی، ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ آج سے شارجہ میں شروع ہوگا، پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرامیچ ہے، اسلام آباد اور کوئٹہ نے اب تک ایک ایک میچ ہی جیتا ہے، دونوں ٹیمیں اس ایونٹ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

انجری کے باعث ابتدائی دو میچز سے آؤٹ اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کی تیسرے میچ میں شرکت کا امکان ہے جبکہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک صرف لاہور قلندرز کو زیر کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ٹیم میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں