تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سپریم کورٹ میں ڈان لیکس کیس کی سماعت یکم مارچ کو ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈان لیکس کیس یکم مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردیا، درخواست میں نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی سلامتی کے منافی خبر کی اشاعت کے حوالے سے مشہور کیس سے متعلق محمد عربی نامی شخص کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جسے سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ نے مذکورہ درخواست کی سماعت کیلئے یکم مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے، درخواست گزار کی جانب سے سابق ناہل وزیر اعظم نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں یکم مارچ کو درخواست کی سماعت کی جائے گی اس حوالے سے فریقین کے وکلاء کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، درخواست کی سماعت چیف جسٹس اپنےچیمبر میں کریں گے۔

ڈان لیکس کیا ہے ؟

یاد رہے کہ انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے چھ اکتوبر2017 کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق دعوی کیا گیا تھا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات سامنے آئے ہیں جس پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو قومی سلامتی کے منافی قرار دیا تھا۔


مزید پڑھیں: ڈان لیکس کیا ہے؟ ابتدا سے اختتام تک، مفصل رپورٹ


بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے حکومت کی جانب سے ڈان لیکس رپورٹ پر جاری اعلامیہ کو مسترد کرنے سے متعلق اپنی سابقہ ٹوئٹ کو واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نئے اعلامیے سے ’’نامکمل ‘‘چیز ’’مکمل‘‘ ہو گئی ہے اور اس حوالے سے حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جب کہ  کسی بھی معاملے میں وزیراعظم کا فیصلہ حتمی ہے

Comments

- Advertisement -