اشتہار

شامی حکومت کی ’غوطہ‘ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ امریکہ کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکہ نے شام کے مشرقی علاقے ’غوطہ‘ میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود شامی حکومت اور روس کی جانب سے کی جانے والی بمباری پر شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود شامی لڑاکا طیاروں کی ’غوطہ‘ میں بمباری کو امریکہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیرکیلی کیوری نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود ’غوطہ‘ میں جاری بمباری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کو قرارداد کی منظوری کے بعد سے اب تک شامی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

- Advertisement -

روسی صدر کا شام کے شہرغوطہ میں روز5 گھنٹے بمباری روکنے کا حکم


خیال رہے کہ دو روز قبل روس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے آدھے گھنٹے بعد شامی لڑاکا طیاروں کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں بمباری کی گئی تھی۔

بمباری کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


شام میں وحشیانہ بمباری،خواتین و بچوں سمیت 540سے زائد شہید


شام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی تنظیم کے مطابق گزشتہ 9 روز کے دوران بمباری کے نتیجے میں 550 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام کے علاقے غوطہ کو زمین پر جہنم قرار دیتے ہوئے وہاں جاری بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔


 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں