جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پرحیدرآباد میں ہٹری بائی کے پاس کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوبارودی مواد، کلاشنکوف، 4 پستول، بم بنانے کا سامان برآمد کرکےشہرکو بڑی تباہی سے بچالیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 8 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے نمازجمعہ کے اجتماع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس میں بم بنانے کا سامان اور 10 کلو بارودی مواد استعمال ہونا تھا۔


کوئٹہ، خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی


خیال رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ 28 فروری 2018 کو آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، چھوٹی مشین گنیں اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں