بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازت دے دی، ڈاکٹر عاصم کو 3سے 9 مارچ تک دبئی جانےکی اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزنان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازات دے دی ۔

ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے علاج کےلئے دبئی جانے کی درخواست کی، جس پر جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم کو لاحق مرض کی سہولت ہے یا نہیں اس حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی ۔

عدالت نے کہا کہ ضیاء الدیں اسپتال ان کا اپنا اسپتال ہے فزیو تھراپی یہاں پر بھی ہے ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال سے پتہ کر لیتے ہیں ،اس دفعہ جانے کی اجازات دے دیتے ہیں لیکن آئندہ کے لیے پتہ کرا لیتے ہیں، اگر یہ سہولت پاکستان میں نہیں ہے تو یہاں بھی ہونی چاہئے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی اور ڈاکٹر عاصم کو تین مارچ سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازات دیدی۔


مزید پڑھیں :  ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت


یاد رہے 26 فروری کو احتساب عدالت نے 17 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی تھی اور ملزم نے فرد جرم عائد کیے جانے پر صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

خیال رہے کہ 29 نومبر 2017 میں سپریم کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

اس سے قبل 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

جس کے بعد انہیں 19 ماہ بعد 31 مارچ کو رہا کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اگست 2015ء میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کو 462 ارب روپے کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج و معالجے مقدمے میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

بعد ازاں نیب نے کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی تھیں۔

ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے، جس میں ان کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے جبکہ جیل میں ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم کو کراچی کا صدر بھی مقرر کر چکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں