اشتہار

آصف زرداری کی سینیٹ امید واروں کو بھرپور مقابلے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ 8 نہیں بلکہ 80 ممبران ہیں، سینیٹ کے امید وار بھرپور مقابلہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کیا، جس موقع پر دیگر رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات پر بریفنگ دی اور نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹ انتخابات: صوبائی اسمبلیوں میں‌ بچھی بساط پر ایک نظر

زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر رہنماؤں میں شیری رحمان، حاجی نواز کھوکھر، چودھری منظور شامل تھے۔

- Advertisement -

اجلاس میں پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی کی سربراہی میں اراکین اسمبلی سردار شہاب الدین سیہڑ، فائزہ ملک، اور دیگر رہنماوں نے سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے پی پی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، امید ہے پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدوار کامیاب ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف

خیال رہے الیکشن کمیشن کی جانب سینیٹ انتخابات کے لیے انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے سینیٹرز کے انتخابات کے لیے پولنگ چاروں متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں جبکہ اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں کے لیے پولنگ قومی اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیش پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے مقرر کردہ پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوگا جو بلا تعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں