اشتہار

زرداری نے ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی نواز شریف کی تجویز مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیرا عظم میاں‌ نواز شریف کی جانب سے رضا ربانی کو سینیٹ کا چیئرمین نامزد کرنے کی تجویز رد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں‌ اور ملاقات میں‌ تیزی آگئی. اس ضمن میں‌ میاں‌ نواز شریف سے ملاقات کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی.

میٹنگ کے بعد آصف زرداری نے اور مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی. اس موقع پر پیپلپزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ تمام دوستوں کی آمد کا شکریہ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کاوقت آچکا ہے، امید ہے کہ فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے. البتہ مولانا صاحب نےجواب کےوقت مانگا ہے.

- Advertisement -

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صاحب سے باہمی دوستی کا تعلق ہے، امید ہے کہ یہ تعلق قائم رہے گا. نوازشریف کے اجلاس میں بھی کچھ تجاویزسامنے آئی ہیں. آصف زرداری کی طرف سے بھی تجاویزآئی ہیں، پارٹی اجلاس میں مشورہ کریں گے.

اس موقع پر جب ایک صحافی نے میاں‌نواز شریف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کو نامزد کرنے سے متعلق سوال کیا، تو انھوں‌ نے کہا کہ تھینک یوویری مچ، میں یہ نہیں چاہتا.


کوشش کریں گے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایسا شخص لائیں جس پر سب کا اتفاق ہو ،مشاہد اللہ


تجزیہ کاروں کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا امکان رد کیا جانا مفاہمت کی پالیسی کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگا. اب پیپلزپارٹی ن لیگ کی مزید حمایت نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں‌ چیئرمین سینیٹ کے لیے بات چیت جاری ہے. اس ضمن میں‌ سلیم مانڈوی والا کا نام سامنے آرہا ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں