جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے سب کے چہرے آ رہے ہیں، اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے، عمران خان آصف زرداری کے لئے تیرہ سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھا آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے حاجی پورہ روڈ پر ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اقتدار تک پہنچنے کے لئے صبح کچھ اور رات کو کچھ کہتےہیں، اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے سب کے چہرے آ رہے ہیں،بلاول نے رضا ربانی کو بلایا تھا مگرزرداری ٹکٹ دینےکو تیار نہیں۔

آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ذوالفقاربھٹو اور بے نظیر کے وفادار ساتھی زرداری کو قبول نہیں، زرداری صاحب بھٹو اور بینظیر کے وفاداروں کی مخالفت کرتے ہیں،زرادری صاحب سے متعلق معلومات مناسب وقت پر بتاؤں گا۔


مزید پڑھیں :  ہمارےجوحالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے،خواجہ آصف


انکا کہنا تھا کہ شامی مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے، اسےختم ہونا چاہئے، ہیومن رائٹس کونسل میں ووٹنگ نہ کرنے پر پیر کو آگاہ کروں گا، شام میں امریکا نے جنگ کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نواز شریف کے کارکنوں کی حکومت ہے، غیب کاعلم اللہ کی ذات جانتی ہے، عمران خان آصف زرداری کے لئے تیرہ سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھا آئے ہیں، سینیٹ چیئرمین کیلئے چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔

گذشتہ روز وزیرخارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے، ہمارے جو حالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران دشمن کے سہولت کار رہے ہیں، الزام ہم پر لگاتے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک چلارہے ہیں ، پاکستان دشمنوں کا ہدف ہے، دشمن و مخالفین پاکستان کیلئے اچھے عزائم نہیں رکھتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں