اشتہار

رضا ربانی سینئر ہیں، مگر حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی:‌ خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذاتی رائے سے زیادہ پارٹی کی رائے کی اہمیت رکھتی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آفر زرداری صاحب تک پہنچی ہے، رضاربانی سینئر اور اچھے سیاست داں ہیں، البتہ حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی.

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اکثریت اپوزیشن کو ملا کرہی بنتی ہے، پہلے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لیا تھا، عمران خان کے بیانات سے نوازشریف مضبوط ہوں گے، محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ ایسا امیدوار ہو جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو: فاروق ستار


ایک سوال کے جواب میں‌انھوں‌نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ سے ابھی تک چیئرمین سینیٹ کے لئے مشورہ نہیں‌ کیا.‌ اگر پارٹی قیادت نے سینیٹ چیئرمین سے متعلق پوچھا، تومشورہ دوں گا.

ان کا کہنا تھا کہ نگراں‌ وزیر اعظم کے انتخابات کے لیے بھی پارٹی کے دیگر ارکان مشاورت کر رہے ہیں. ہر کام تو میں نہیں کرسکتا، پارٹی سمجھتی ہے کہ میں مصروف ہوں، اس لئے کوئی دوسرا شخص یہ کام کرے. پارٹی کا فیصلہ جو بھی ہوگا وہی فائنل ہوگا.


سپریم کورٹ کا دوہری شہریت رکھنے والے 5 نومنتخب سینٹرز کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم


اس موقع پر انھوں‌ نے کہا کہ آج ہمیں‌ تعلیمی نظام کی جڑ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،اس ملک کو تعلیم کی دوا دینی ہوگی، تعلیم کی سہولت خطرناک بیماریوں سے بھی لڑسکتی ہے. صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کے کارکردگی قابل تعریف ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں