کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان کو گرفتار لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گل رعنا سوسائٹی میں تین کم عمر لڑکے نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع ملتے ہی سولجر بازار پولیس بروقت جائے وقوع پر پہنچی، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ سولجر بازار میں پیش آیا، بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کی عمر 12 اور 13 سال کے درمیان ہے۔
لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہناز نامی بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی، اس دوران تین لڑکے اسے زبردستی اپنے گھر لے گئے، اس دوران گھر کے باہر کھڑی بچی نے بھاگ کر شہناز کے والد کو واقعے کی اطلاع دی۔
بچی کے والد نے فوری طور پر واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور کم عمر ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت شہریار، عباد اور کاشف کے نام سے ہوئی جن کے خلاف اغوا اور زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
قصورمیں ایک اور بچی کے اغواء کی کوشش، ماں کی مزاحمت، ملزم فرار
پولیس حکام نے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔