تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

توہین عدالت کیس: طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کل تک ملتوی

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کل تک ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے ہوئی۔

سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے سے پہلے سنا جائے۔ عدالتی فیصلوں کو دیکھ لیں شاہد ہمارا کیس بہتر ہو جائے۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آج ہم نے فرد جرم عائد کرنی ہے، مقدمات میں تاخیر سے صرف وقت ضائع ہوتا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس سے کسی کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہو رہے، اگر بدتمیزی ہوئی بھی ہے تو آپ کی ذات سے جس پر جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یہ کسی کی ذات کا مسئلہ نہیں ادارے کی بات ہے، دن بدن آپ کا کیس مزید خراب ہو رہا ہے۔

وکیل نے کہا کہ نوٹس کے بعد طلال چوہدری بہت محتاط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک وکیل دوست کے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جانا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کی فرد جرم ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے کر دی۔

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اس فرد جرم کا جائزہ لے لیں۔ وکیل کا کہنا تھا عدالت کل تک کیس کو ملتوی کردے کل دلائل دینا چاہتا ہوں، آج فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

عدالت نے وکیل کی کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -