تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

انسانوں کو اجنبی مخلوق سے رابطوں کی کوشش کے بجائے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے، اسٹیفن ہاکنگ

لندن : آنجہانی برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ جاتے جاتے غیر زمینی مخلوق کےخطرے سے خبردار کرگئے اور آخری نصیحت کی کہ انسانوں کا اجنبی مخلوق سے رابطہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی اسٹیفن ہاکنگ نے آخری نصیحت کی تھی کہ کائنات میں ہم اکیلے نہیں، کوئی اور بھی ہے، اس اجنبی مخلوق سے رابطہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

برطانوی سائنسدان نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا تھا کہ انسان جس مخلوق کی کھوج میں ہے، وہ اس کےلیے تباہی لائے گی۔ ایسی کوئی مخلوق زمین پر آئی تو وہی ہوگا جو کولمبس کے امریکا دریافت کرنے کے بعد ریڈ انڈینزکے ساتھ ہوا تھا۔

پروفیسر ہاکنگ نے کہا تھا کہ اجنبی مخلوق سے رابطوں کی کوشش کے بجائے ان سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سائنسدانوں نے خلا میں ایسے مشن بھیجے ہیں، جن پر انسانوں کی تصویریں اورزمین تک پہنچنے کے نقشے تھے، ممکنہ خلائی مخلوق سے رابطے کے لیے ریڈیو بیمز بھی بھیجی گئی ہیں۔


مزید پڑھیں :  شہرہ آفاق سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے


برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے جانے مانے سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ گذشتہ روز 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ نوجوانی میں ہونے والی موزی مرض کے باعث طویل عرصے سے معذوری کا شکار تھے۔

ہاکنگ کو آئن اسٹائن کے بعد پچھلی صدی کا سب سے بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی (کونیات) ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -