اشتہار

پاکستان نے آئی ایم ایف سے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : آئی ایم ایف نے ملک کی معاشی صورت حال پر اعتراضات اٹھا دیے، جس کے بعد پاکستان نے اعتراضات دور کرنے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معشیت کو لاحق مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائےگا جبکہ حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی کڑی جانچ پڑتال کا بھی وعدہ کیا ہے۔

حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کم ہو رہاہے، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے، حکومتی تحویل میں ادارے ملکی معیشت پر بڑا بوجھ ہیں، غیرملکی قر ضوں کاحجم تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے، قرضوں کا بوجھ ملکی مجموعی قومی آمدن کا ستر فیصد ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف نےمشورہ دیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسو ں میں اضافے، اخراجات میں کمی اور ٹیکس چھوٹ کے خاتمے جیسے اقدامات ضروری ہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی گنجائش ہے۔


مزید پڑھیں : کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کے 4 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے، آئی ایم ایف


اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کے 4 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھے گا۔ مالیاتی خسارے بڑھنے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔ محصولات بڑھے تو مالیاتی خسارہ گزشتہ سال سے کم ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں