اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سرکاری دورے پرکابل روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سرکاری دورے پر کابل روانہ ہوگئے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہاپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان کے سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔

ناصرجنجوعہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وہ اپنے افغان ہم منصب سمیت افغان سیکورٹی ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔

ترجمان مشیرقومی سلامتی کے مطابق فریقین باہمی تعلقات میں بہتری اور تعاون میں اضافے باالخصوص افغان صدر کی جانب سے شروع کیے گئے امن عمل کے تناظر میں مل کرکام کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے اور دونوں ممالک کی منزل اور مستقبل ایک ہی ہے۔


افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا‘ ناصرجنجوعہ


خیال رہے کہ رواں سال 30 جنوری کو مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا۔ افغانستان میں جنگ سے نقصان ہمیں اٹھانا پڑا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں