کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اآئندہ الیکشن میں بزنس کمیونٹی کو ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزنس کمیونٹی کو مثالی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بزنس کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزنس کمیونٹی کومثالی بنائیں گے، چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی الیکشن میں حصہ لے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بزنس کمیونٹی کوالیکشن میں ٹکٹ دیں گے، بزنس کمیونٹی نےہمیشہ ملک کے مشکل حالات میں ساتھ دیا، ہم نےکے پی میں اداروں کوٹھیک کرکےدکھایا، کے پی کی طرح پورے پاکستان کو مثال بنانا چاہتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے، معیشت کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
مزید پڑھیں : کراچی کے مسائل کا حل صرف بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے میں ہیں، عمران خان
یاد رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نےکراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ سب سے بہترنظام خیبرپختونخوا میں ہے اور خیبر پختونخوا کی پولیس پورے پاکستان کے لیے مثالی ہے۔
عمران خان نے کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں اور عوام کا پیسہ بھی ان پر خرچ نہیں کیا جارہا ہے، کراچی کے مسائل کا حل صرف بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت کرنے والی ہر پارٹی نے شہر کی صورتحال کر بہتر بنانے کے بجائے صرف پیسہ بنایا ہے، لیکن ہم کراچی سے پیسہ نہیں بنائیں گے بلکہ کراچی کو مکمل منصوبہ بندی کے تحت مسائل سے نکال کر مثالی شہر بنائیں گے۔