اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کہتےتھے فیصلے سڑکوں پرنہیں عدالتوں میں ہونے چاہئیں، عدالت نے نا اہل کردیا توکہتے ہیں فیصلے اب سڑکوں پرہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

بابراعوان نے کہا کہ دھرنےکے ملزم کی گرفتاری کے حکم کے باوجود گرفتارنہیں کیا گیا جبکہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والا مفرورسینیٹربن گیا، اسے گرفتارکیا جائے۔


اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے‘ بابراعوان


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کوایک شہر کے حکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نا اہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نا اہل ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں