نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا ایک جرم ہے، سلامتی کونسل اس کے سدباب کے لیے موثر اقدامات کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے شام میں کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے الزامات انتہائی خوف ناک ہیں، سلامتی کونسل سنجیدہ نوعیت کے ان جرائم کے سدباب کے لیے موثر حکمت علمی تیار کرے۔
داعش کی کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کی فیکٹری تباہ ہوگئی ،برطانوی اخبار
خیال رہے کہ انتونیو گوٹیرش کی جانب سے سلامتی کونسل سے یہ اپیل اس وقت سامنے آئی جب سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ دنوں کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کی عالمی تنظیم ’او پی سی ڈبلو‘ کے سربراہ ’احمت اومچو سے ملاقات کی، یہ تنظیم 2014 سے اب تک شام میں زہریلی گیس سے کیے جانے والے 70 سے زائد حملوں کی تفتیش کر رہی ہے۔
دوسری جانب ’او پی سی ڈبلو‘ کے سربراہ احمت اومچو نے کہا ہے کہ شامی حکومت گذشتہ طویل عرصے سے محصور علاقے غوطہ میں قبضے کے لیے بڑی عسکری کارروائیوں میں مصروف ہے، جبکہ شام میں ایسے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات ہیں۔
داعش نے کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنا شروع کردیے، دوسو افراد متاثر
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومتی فورسز کی پیش قدمی کے دوران چند دیہات پر زہریلی گیس کلورین کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔