اشتہار

قطری فضائیہ کی امارات کے مسافربردار طیاروں کے انتہائی نزدیک پروازیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : اماراتی حکام نے قطری فضائیہ کی جانب سے یو اے ای کے مسافر بردارطیاروں کو نرغےمیں لینے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو یواےای دفاعی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن نے قطری فضائیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ قطر کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی شام یو اے ای کے دو رجسٹرڈ مسافر بردار طیاروں تک خطرناک اندازمیں رسائی کی کوشش کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے قطری فضائیہ کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ قطر کے لڑاکا طیاروں نے بحرین کی فضائی حدود سے گزرتے وقت امارات کے مسافر بردارطیاروں کو  گھیرنے کی کوشش کی جس کے سبب طیارے میں سوار مسافروں  کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ یواے ای کے مسافر بردارطیاروں میں ایک طیارے نے  حیرت انگیز طور پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو ماہرانہ انداز سے اڑایا اور اپنے جہاز کو قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں سے ہونے والے ممکنہ تصادم سے بچایا۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قطر کی فضائی افواج کی جانب سے کیے جانے والے یہ اقدامات مسافر بردار طیاروں اور ہوائی نیویگیشن کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے تھے‘۔

یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا، اس سے قبل بھی قطری فضائیہ اس طرح کے متعدد اشتعال انگیز اقدامات کرچکی ہے۔ متحدہ عرب امارات سول ایوی ایشن کی عالمی تنظیم میں قطر کے خلاف درخواست دائر کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن کے حکام کا قطر کے اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر قطر کی یہ ہی صورتحال رہی تو ایسے حالات میں یو اے ای عالمی قوانین کے تحت کوئی بھی ایکشن لینے کا حق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب،بحرین،مصر اورمتحدہ عرب امارات نے گشتہ برس قطرپردہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگا کر سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے اور قطر پراپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں