لاہور: اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں نکاح خواں نے بیان قلمبند کروا دیا۔ انہوں نے میرا اور عتیق الرحمٰن کے نکاح کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں اداکارہ میرا کے خلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نکاح خواں نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔
نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا کہ ادکارہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے۔ میرا اور عتیق الرحمٰن کا نکاح گواہان کی موجودگی میں پڑھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا کا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا، عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح نامہ بھی اصلی ہے۔
یاد رہے کہ عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر گزشتہ کئی سالوں سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔