لاہور : تین بہن بھائیوں کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا، سگی ماں کا جگر گوشوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس وقت نشے میں تھی، آشنا سے جھگڑے کے بعد بچوں کو مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے عسکری الیون میں تہرے قتل کی واردات کا معمہ حل کرلیا، مقتولین آٹھ سالہ زین ، چھ سالہ کنیز فاطمہ اور چار سالہ ابراہیم کی ماں ہی ان کی قاتل نکلی.
ملزمہ انیقہ نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ واردات کے وقت نشے میں تھی، ملزمہ نے بتایا کہ وہ طلاق یافتہ ہے۔
مزید پڑھیں: لاہورمیں تین کمسن بہن بھائیوں کا لرزہ خیزقتل، ماں گرفتار
بچے سابق شوہر کے حوالے نہ کرنے پر آشنا سے جھگڑا ہوا تھا جس پر بچوں کو ماردیا، انیقہ کا کہنا تھا بچوں کو الگ الگ جگہ پر گلا دبا کر مارا، ملزمہ کا دوست حسین بھی پولیس حراست میں ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔