اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسحٰق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار کے معیشت پر بولے گئے جھوٹ بے نقاب ہوگئے۔ شریفوں اور ڈار نے پاکستان کے لیے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے معیشت پر بولے گئے جھو ٹ بے نقاب ہوگئے۔

عمران خان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے متعلق غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسحٰق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو قرض کے جال میں پھنسا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ’اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے لیے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور اسے قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ دیا‘۔

یاد رہے کہ غیر ملکی جریدے بلوم برگ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ تیز ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے۔ کمبوڈیا کی معیشت پاکستانی معیشت سے 10 گنا کم ہے۔

بلوم برگ میں شائع ہونے والی مکمل رپورٹ یہاں پڑھی جاسکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں