سکھر: گودام میں ہونے والے دھماکے سے عمارت کی چھت گئی، جس میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے. واقعے میں 13 افراد شدید زخمی ہوئے.
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سکھر کے علاقے چھوہارا مارکیٹ کے ایک گودام میں پیش آیا، جہاں غیرقانونی چھوہارا بھٹی چلائی جارہی تھی۔
[bs-quote quote=”دھماکے کے وقت بھٹی میں 60 سے زائد مزدور موجود تھے، جو چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]
دھماکا چھوہارے پکانے والی گیس کی بھٹی میں ہوا، جس سے چھت گر گئی. یہ واقعہ سہ پہر چار بجے پیش آیا۔ واقعے میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے. ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے آج سہ پہر چار بجے پیش آیا. اس وقت بھٹی میں 60 سے زائد مزدور موجود تھے، جو چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔
اس وقت علاقے میں ریسکیو کی کارروائی جاری ہے. فوج اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے.
گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں چھت گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور کارکنان کو متاثرین کی مدد کرنے اور زخمیوں کو بہترعلاج مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔