تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ  آپریشن کے دوران  16 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔

بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 4 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پرقابض بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں برسائی گئیں۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان بھارتی فورسز سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 نوجوان شہید

خیال رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 2 نوجوان شہید

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 20 مارچ 2018 کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -