ریاض : آرمی چیف کی ہدایت پر سعودی عرب میں زیرحراست پاکستانی کو رہائی مل گئی، کراچی کا رہائشی محمد ندیم جمعہ کو واپس پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ اور پاسپورٹ گم ہونے پرسعودی پولیس نے شک کی بنا پر پاکستانی شہری محمد ندیم کو حراست میں لیا تھا، قید کے دوران دوستوں نے جیل سے سوشل میڈیا پر لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔
بعد ازاں خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آرمی چیف نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
جس کے بعد ندیم کو مطلوبہ دستاویز فراہم کردی گئیں اور ندیم کو ریاض جیل سے رہا کردیا گیا جو جمعہ کو وطن واپس پہنچے گا۔ندیم کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چھ سے ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔