بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی : بجلی کی لوڈشیڈنگ، نیپرا کا نوٹس، کے الیکٹرک سے جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کا مؤقف مسترد کردیا، نیپرا کی انکوائری ٹیم11سے 13اپریل تک کراچی کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے شہر قائد میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سے جواب طلبی کرتے ہوئےاعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

نیپرا کے اعلامیے کےمطابق اس معاملے پر تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کل 11 سے 13 اپریل تک کراچی کا دورہ بھی کرے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیاگیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

طویل لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ16 گھنٹے تک پہنچ گیا

دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے سوئی گیس نہ ملنے کا بہانہ بنایا جارہا ہے جب کہ محکمہ ایس ایس جی سی نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ہی قرار دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں