اشتہار

جےآئی ٹی کی رپورٹ بنانے کیلئے 40لوگ تھے پول کھل گیا ہے ،نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر آنے والےدن نئے رازافشااورپول کھل رہے ہیں، نیب کی تفتیش اورجھوٹ قوم کےسامنے آگیا، جےآئی ٹی کی رپورٹ بنانے کیلئے 40لوگ تھے پول کھل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جومقدمہ چل رہا ہے، اس میں بدعنوانی کسی کونظرنہیں آئی، مقدمےمیں ناانصافی پوری قوم کواب نظرآرہی ہے، ہر آنے والےدن نئے رازافشااورپول کھل رہےہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت سےانصاف کی بہت امیدہے،کیس میں کچھ نہیں جےآئی ٹی کےحقائق اورمقدمہ کے راز سامنے آرہے ہیں، جےآئی ٹی کی رپورٹ بنانے کیلئے 40لوگ تھے پول کھل گیا ہے، یہ40لوگ کون تھےاس کےبارےمیں کوئی کچھ نہیں جانتا، نیب کی تفتیش اورجھوٹ قوم کےسامنے آگیا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ 30انویسٹی گیٹرزاور10اسٹاف ممبر کون تھے یہ لوگ؟ ان لوگوں کورکھنےکی منظوری کس نے دی اور یہ کہاں سے آئے تھے، انویسٹی گیشن کیلئےکن لوگوں کاسہارالیاگیا۔


مزید پڑھیں:   واجد ضیاء کوکہنا پڑا نوازشریف کی تنخواہ کےبارےمیں ثبوت نہیں‘ نوازشریف


ان کا کہنا تھا کہ واجدضیاسے پوچھاجاتا ہے یہ لوگ کون تھےتووہ کہتےہیں میں نہیں بتاؤں گا، واجدضیاصاحب آپ کوبتاناہوگایہ لوگ کون تھے، جس کےخلاف یہ مقدمہ ہے ، وہ جانناچاہتےہیں نامعلوم افرادکون تھے، مقدمہ میرےخلاف بنااورجھوٹ کھل کرقوم کےسامنےآیا۔

نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ اقامےپرآیااوروہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، کوئی مجھےبتائے اس ملک کے مستقبل کافیصلہ کون کررہاہے، تکلیف دہ کہانی ہےاس کی کھوج کرنی چاہیے،نوازشریف

پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوچھوڑ کرگئےہیں وہ سونے جیسےلوگوں کے برابرنہیں تھے، جو میرے ساتھ تھے، وہ آج بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں، جو ہمیں چھوڑکرگئے، وہ ہمارے لوگ بھی نہیں تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چھوڑکرجانے والوں کیلئےمیرےدل میں کبھی قدرنہیں رہی، جب ہمارےحکومت تھی یہ لوگ چھلانگ لگاکرساتھ آجاتےتھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں