تازہ ترین

کشمیری بچی آصفہ کی حمایت پر ثانیہ مرزا کو پاکستانی ہونے کا طعنہ

ممبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کی مذمت کی تو انہیں پاکستانی ہونے کا طعنہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ واقعی وہ ملک ہے جس کی پہچان ہم دنیا میں کروانا چاہتے ہیں، اگر ہم 8 سالہ بچی کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ہم اس دنیا میں کسی چیز کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ انسانیت کے لیے بھی نہیں۔

ثانیہ مرزا کے ٹویٹ پر بھارتیوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کسی نے کہا آپ کہاں سے بھارتی ہوگئیں، آپ نے خود پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے تو آپ بھارتی نہیں رہیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ اگر انہیں بھارت میں رہنے میں اتنا مسئلہ ہے تو وہ چین چلی جائیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بھارت ثانیہ مرزا جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی مسائل کا شکار ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تنقید کرنے والوں کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے کھیلا اور اعزاز حاصل کیے ملک کا نام روشن کیا، شادی ایک انسان سے کی ہے اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کی شہریت بدل گئی ہے۔ جس کو جو کہنا ہے کہہ زیادتی ہو گی تو آواز اٹھاتی رہوں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -