اشتہار

عائشہ خان پیا گھر سدھار گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے تصاویر کو بے حد پسند کیا۔

عائشہ خان کی شادی کی تقریبات میں شوبز کی شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا تاہم ان کے بہترین دوست حمزہ علی عباسی ہر تقریب میں موجود تھے اور بارات کے موقع پر گوہر رشید بھی دکھائی دیے۔

- Advertisement -

بارات کے موقع پر عائشہ خان نے پیچ رنگ کا خوبصورت شرارہ زیب تن کیا جبکہ ان کے دلہا میجر عقبہ آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے۔

گزشتہ رات جوڑے کی تقریب ولیمہ منعقد ہوئی جس میں عائشہ نے سنہری رنگ کا لباس پہنا اور میجر عقبہ نے اپنا یونیفارم پہنا۔

Wedding Ceremony of #aishakhan with #MajorUqbahhadeed

A post shared by Omar Chaudhary (@omar.chaudhariiii) on

خیال رہے کہ سنہ 2003 میں ڈرامہ سیریل ’تم یہی کہنا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عائشہ خان نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

چند روز قبل انہوں نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

مزید پڑھیں: عائشہ خان کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب

بعد ازاں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے منگیتر کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عائشہ خان کے منگیتر میجر عقبہ ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں اور انہیں برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں