اشتہار

ہیروں والی خلائی چٹان کسی گم شدہ سیارے کی باقیات ہے، سائنس دانوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سائنس دانوں نے 2008 میں زمین کی فضا میں پھٹنے والی ہیروں سے لدی خلائی چٹان سے متعلق تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یہ کسی گم شدہ سیارے سے آئی تھی۔

تازہ سائنسی تحقیق کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ نظام شمسی کے ابتدائی دور کا کوئی سیارہ تباہ ہونے کے بعد ٹکڑوں میں بکھر گیا تھا، خلا میں تیرنے والی چٹان اسی سیارے سے تعلق رکھتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارہ اربوں برس قبل نظام شمسی کا حصہ تھا اور کسی دوسرے سیارے سے ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوگیا تھا، اس کا حجم عطارد یا مریخ جتنا تھا۔

یہ تحقیق برطانوی جریدے نیچر کمیونی کیشنز میں شائع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیرے صرف اتنے بڑے سیارے ہی میں تشکیل پاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

نئی زمینوں کی تلاش میں ناسا کا جدید سیٹلائٹ کل روانہ ہوگا

واضح رہے کہ سائنس دانوں نے جدید ترین خوردبینوں سے چٹان میں جڑے ہیروں کا جائزہ لیا تھا۔ اس چٹان کے ٹکڑے شمالی سوڈان کے صحرائے نوبہ میں گرے تھے۔

سائنس دانوں نے اس چٹان کو کسی بڑے سیارے کے غائب ہونے کے سلسلے میں پہلا باقاعدہ ثبوت قرار دیا ہے۔ اس دریافت سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے کہ نظامِ شمسی ابتدا میں درجنوں سیاروں کا مسکن تھا اور موجودہ سیارے انھی سیاروں کی باقیات سے مل کر بنے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں